Sunan An Nasai 71صحیح
مرد اور عورت کے ایک ساتھ وضو کرنے کا بیان
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قال: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، ح وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قال: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قال: كَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَتَوَضَّئُونَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ساتھ (یعنی ایک ہی برتن سے) وضو کرتے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوضوء ٤٣ (١٩٣) ، سنن ابی داود/الطہارة ٣٩ (٧٩) ، سنن ابن ماجہ/فیہ ٣٦ (٣٨١) ، (تحفة الأشراف : ٨٣٥٠) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/فیہ ٣ (١٥) ، مسند احمد ٢/٤، ١٠٣، ١١٣، (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو : ٣٤٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس سے مراد میاں بیوی ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 71
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “Men and women used to perform Wudu together during the time of the Messenger of Allah ﷺ .” (Sahih)