Sunan An Nasai 1412صحیح
خطبہ میں قرآن پڑھنا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قال: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قال: حَدَّثَنَا عَلِيٌّ وَهُوَ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنَةِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَتْ: حَفِظْتُ ق وَالْقُرْءَانِ الْمَجِيدِ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ.
حارثہ بن نعمان (رض) کی بیٹی (ام ہشام) کہتی ہیں کہ میں نے ق والقرآن المجيد کو جمعہ کے دن منبر پر رسول اللہ ﷺ کے منہ سے سن سن کر یاد کیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الجمعة ١٣ (٨٧٣) ، سنن ابی داود/الصلاة ٢٢٩ (١١٠٠، ١١٠٢، ١١٠٣) ، مسند احمد ٦/٤٣٥، ٤٦٣، (تحفة الأشراف : ١٨٣٦٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے خطبے میں پوری سورة ق پابندی سے پڑھا کرتے تھے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1411
It was narrated from Muhammad bin Abdur-Rahman that: The daughter of Harithah bin An-Numan said: "I memorized Qaf. By the Glorious Quran." From the mouth of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when he was on the minbar on Friday."