Sunan An Nasai 2017صحیح
چند لوگوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ، قال: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ نُقَدِّمُ ؟ قَالَ: قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا.
ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب (غزوہ) احد کا دن آیا، تو لوگوں کو سخت پریشانی ہوئی، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : قبریں کھودو اور اسے چوڑی کھودو، اور ایک ہی قبر میں دو دو تین تین دفنا دو ، تو لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! پہلے کسے رکھیں ؟ آپ نے فرمایا : پہلے اسے رکھو جسے قرآن زیادہ یاد ہو ۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٢٠١٢ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2015
It was narrated that Hisham bin Amir said: "On the day of Uhud the people were exhausted. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Dig graves and make them wide, and bury two or three in a grave. They said: O Messenger of Allah, who should we put in first? He said: Put in first the one who knew the Quran most."