Sunan An Nasai 4061ضعیف
راوی ابواسحق سے اختلاف سے متعلق
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: أَيُّمَا عَبْدٍ أَبَقَ مِنْ مَوَالِيهِ وَلَحِقَ بِالْعَدُوِّ، فَقَدْ أَحَلَّ بِنَفْسِهِ.
جریر (رض) کہتے ہیں کہ جو کوئی غلام اپنے مالکوں سے بھاگا اور دشمن سے جا کر مل گیا تو اس نے خود کو حلال کردیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٩٨٢١) ، مسند احمد (١/٦٣) (ضعیف )
وضاحت : ١ ؎: یعنی اس کا خون حلال ہوگیا۔
قال الشيخ الألباني : ضعيف الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4056
It was narrated that Jarir said: "Any slave who runs away from his masters and joins the enemy, he has made it permissible to shed his blood.