Sunan An Nasai 3143صحیح
جس شخص نے راہ اللہ میں جہاد تو کیا لیکن اس نے صرف ایک رسی حاصل کرنے کی نیت کی
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْيَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ غَزَا وَهُوَ لَا يُرِيدُ إِلَّا عِقَالًا فَلَهُ، مَا نَوَى.
عبادہ بن صامت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے جہاد کیا اور اس نے (مال غنیمت میں) صرف عقال (یعنی ایک معمولی چیز) حاصل کرنے کا ارادہ کیا، تو اسے وہی چیز ملے گی جس کا اس نے ارادہ کیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٣١٤٠ (حسن )
وضاحت : ١ ؎: مزید اسے اور کوئی چیز از روئے ثواب بشکل انعام و اکرام جنت میں حاصل نہ ہوگی۔
قال الشيخ الألباني : حسن
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3139
It was narrated from Ubadah bin As-Samit that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever fights seeking only an Iqal, then he will have what he intended.