Sunan An Nasai 3165صحیح
اس بات کا بیان کہ شہید کو کس قدر تکلیف ہوتی ہے؟
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الشَّهِيدُ لَا يَجِدُ مَسَّ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمُ الْقَرْصَةَ يُقْرَصُهَا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : شہید کو قتل کے وار سے بس اتنی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے جتنی تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے محسوس ہوتی ہے (پھر اس کے بعد تو آرام ہی آرام ہے) ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/فضائل الجہاد ٢٦ (١٦٦٨) ، سنن ابن ماجہ/الجہاد ١٦ (٢٨٠٢) ، (تحفة الأشراف : ١٢٨٦١) ، مسند احمد (٢/٢٩٧) ، سنن الدارمی/الجہاد ١٧ (٢٤٥٢) (حسن صحیح )
قال الشيخ الألباني : حسن صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3161
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The martyr does not feel the pain of being killed, except as any one of you feels a pinch.