Sunan An Nasai 375ضعیف
جس وقت حضرت رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی زوجہ مطہرہ کو حیض آتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت کیا کرتے؟
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ ابْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ أَبُو بَكْرٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ، ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا، حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ، قال: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي، فَسَأَلَتَاهَا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا حَاضَتْ إِحْدَاكُنَّ ؟ قَالَتْ: كَانَيَأْمُرُنَا إِذَا حَاضَتْ إِحْدَانَا، أَنْ تَتَّزِرَ بِإِزَارٍ وَاسِعٍ ثُمَّ يَلْتَزِمُ صَدْرَهَا وَثَدْيَيْهَا.
جمیع بن عمیر کہتے ہیں : میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، تو ان دونوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : جب آپ میں سے کوئی حائضہ ہوجاتی تو رسول اللہ ﷺ کیسے کرتے تھے ؟ کہا : جب ہم میں سے کوئی حائضہ ہوجاتی تو آپ ہمیں کشادہ تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر آپ اس کے سینہ اور چھاتی سے چمٹتے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي و انظرماقبلہ، (تحفة الأشراف ١٦٠٥٥) ، مسند احمد ٦/١٢٣ (منکر) (اس کے راوی ” صدقہ “ لین الحدیث ہیں، اور ” جمیع “ سے روایت میں غلطی ہوجایا کرتی تھی، لیکن پچھلی حدیث سے اس کا معنی ثابت ہے )
قال الشيخ الألباني : منكر
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 375
Jumai’ bin ‘Umair said: “I entered upon Aishah (RA) with my mother and maternal aunt, and we asked her what the Prophet ﷺ , used to do when one of (his wives) was menstruating. She said: He would tell us, when one of us menstruated, to wrap a wide Izar around herself then he would embrace her chest and breasts. (Da‘if)