Sunan An Nasai 4551صحیح
کھجور کا ڈھیر جس کی پیمائش کا علم نہ ہو کھجور کے عوض فروخت کرنا
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الصُّبْرَةِ مِنَ التَّمْرِ لَا يُعْلَمُ مَكِيلُهَا بِالْكَيْلِ الْمُسَمَّى مِنَ التَّمْرِ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بےناپی کھجور کے ڈھیر کو ناپی ہوئی کھجور سے بیچنے سے منع فرمایا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/البیوع ٩ (١٥٣٠) ، (تحفة الأشراف : ٢٨٢٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی : دونوں کھجوریں خشک ہوں جن کو برابر برابر کے حساب سے بیچ سکتے ہیں، مگر دونوں کی ناپ معلوم ہونی چاہیئے، کیونکہ ایسی چیزوں کی خریدو فروخت میں کم و بیش ہونا جائز نہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4547
Jabir bin Abdullah said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade selling a heap of dried dates whose volume is unknown for known volume of dried dates.