Sunan An Nasai 4585صحیح
چاندی کو سونے کے عوض اور سونے کو چاندی کے عوض فروخت کرنا
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَرَأَيْتَ هَذَا الَّذِي تَقُولُ، أَشَيْئًا وَجَدْتَهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أَوْ شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟، قَالَ: مَا وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ.
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے کہا : آپ جو یہ باتیں کہتے ہیں، کیا آپ نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے یا رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نہ تو میں نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے اور نہ ہی انہیں رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، لیکن اسامہ بن زید (رض) نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سود تو صرف ادھار میں ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : انظر ما قبلہ (صحیح) (لیکن یہ حکم منسوخ ہے )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4581
It was narrated that Abu Salih heard Abu Saeed Al-Khudri say: "I said to Ibn Abbas: Do you think that what you are saying is something that you found in the Book of Allah, or something that you heard from the Messenger of Allah ﷺ? He said: I did not find it in the Book of Allah, nor did I hear it from the Messenger of Allah ﷺ, rather Usamah bin Zaid told me that the Messenger of Allah ﷺ said: Riba is only in credit.