Sunan An Nasai 4630صحیح
چند سالوں کے واسطے پھل فروخت کرنا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کئی سال کی بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٢٧٦٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: باغ کے پھل کئی سال کے لیے بیچنا، یہ بھی بیع غرر ( دھوکہ والی خریدو فروخت ) کی قبیل سے ہے، اس میں خریدار کے لیے دھوکہ ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4626
It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade selling the produce several years in advance.