Sunan An Nasai 4704صحیح
درخت میں شرکت سے متعلق
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَيُّكُمْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ أَوْ نَخْلٌ فَلَا يَبِعْهَا حَتَّى يَعْرِضَهَا عَلَى شَرِيكِهِ.
جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم میں اگر کسی کے پاس کوئی زمین یا کھجور کا درخت ہو تو اسے نہ بیچے جب تک کہ اپنے حصہ دار و شریک سے نہ پوچھ لے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الشفعة ١ (٢٤٩٢) ، (تحفة الأشراف : ٢٧٦٥) ، مسند احمد (٢/٣٠٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس سے ثابت ہوا کہ درخت یا باغ میں حصہ داری جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4700
It was narrated from Jabir that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Any one of you who has land, or date palm trees, he should not sell them until he offers them to his partner first.