Sunan An Nasai 1743صحیح
حدیث ذیل میں قتادہ سے شعبہ پر راویوں کے اختلاف کا بیان
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يُوتِرُ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، خَالَفَهُمَا شَبَابَةُ فَرَوَاهُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ.
عبدالرحمٰن بن ابزیٰ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں سبح اسم ربک الأعلى پڑھتے تھے۔ شبابہ نے ان دونوں کی یعنی محمد کی اور ابوداؤد کی مخالفت کی ہے ١ ؎ انہوں نے اسے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے زرارہ بن اوفی سے، اور زرارہ نے عمران بن حصین (رض) سے روایت کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ١٧٣٢ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: شبابہ نے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ کی جگہ عمران بن حصین (رض) کا ذکر کیا ہے، ان کی روایت آگے آرہی ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح لغيره
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1742
Muhammad bin Al-Muthanna informed us, he said "Muhammad said: Shubah narrated to us, he said: I heard Qatadah narrating from Zurarah, from Abdur-Rahman bin Abza, that The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite in witr: Glorify the Name of your Lord, the Most High.