Sunan An Nasai 2537صحیح
زیر نظر حدیث شریف کی تفسیر
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَصَدَّقُوا، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى زَوْجَتِكَ، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى وَلَدِكَ، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى خَادِمِكَ، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: أَنْتَ أَبْصَرُ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : صدقہ دو ، ایک آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ نے فرمایا : اسے اپنی ذات پر صدقہ کرو ١ ؎ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا : اپنی بیوی پر صدقہ کرو ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا : اسے اپنے بیٹے پر صدقہ کرو ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ نے فرمایا : اپنے خادم پر صدقہ کر دو ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا : آپ بہتر سمجھنے والے ہیں (جیسی ضرورت سمجھو ویسا کرو ) ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الزکاة ٤٥ (١٦٩١) ، (تحفة الأشراف : ١٣٠٤١) ، مسند احمد (٢/ ٢٥١، ٤٧١) (حسن صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی خود اپنی ضروریات میں صدقہ کرو۔
قال الشيخ الألباني : حسن صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2535
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Give charity.’ A man said: ‘Messenger of Allah ﷺ, I have a Dinar.’ He said: ‘Spend it on yourself.’ He said: ‘I have another.’ He said: ‘Spend it on your wife.’ He said: ‘I have another.’ He said: ‘Spend it on your son.’ He said: ‘I have another.’ He said: ‘Spend it on your servant.’ He said: ‘I have another.’ He said: ‘You know best (what to do with it).” (Hasan)