Sunan An Nasai 5077صحیح
خضاب کرنے کی اجازت
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُنَاسَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ. وَكِلَاهُمَا غَيْرُ مَحْفُوظٍ.
زبیر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بڑھاپے کا رنگ بدلو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو ، یہ دونوں روایتیں محفوظ نہیں ہیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٣٦٤٢) ، مسند احمد (١/١٦٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: عروہ کبھی اس کو ابن عمر (رض) کی حدیث سے روایت کرتے ہیں، اور کبھی زبیر (رض) کی حدیث سے، اور کبھی عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے، اسی وجہ سے مؤلف نے غیر محفوظ کہا ہے، جب کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ عروہ نے تینوں سے یہ روایت کی ہو، نیز اس کے صحیح شواہد موجود ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5074
It was narrated that Az-Zubair said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change gray hair but do not imitate the Jews.