Sunan An Nasai 5171صحیح
سونے کی انگوٹھی سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَالْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ، وَالْجِعَةِ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: الَّذِي قَبْلَهُ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ.
علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کے چھلوں، ریشمی کپڑوں، سرخ زین، جَو اور گیہوں کے شراب سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : اس سے پہلی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٠١٣٠، ١٠٢٦٠) ، ویأتي عند المؤلف بأرقام : ٥١٧٢- ٥١٧٤، ٥٦١٤، ٥٦١٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی ابواسحاق کا ہبیرہ سے اور ان کا علی (رض) سے روایت کرنا اولیٰ و انسب ہے بمقابلہ : عن ابی اسحاق عن صعصعہ عن علی رضی اللہ عنہ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5168
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me (to wear) gold rings and Al-Qassi, Al-Mitharah, and Al-Jiah.