Sunan An Nasai 5244صحیح
خضاب کرنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَزْرَةُ وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي قُحَافَةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَأَنَّهُ ثَغَامَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيِّرُوا، أَوِ اخْضِبُوا.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس (ابوبکر کے والد) ابوقحافہ (رض) لائے گئے، ان کا سر اور داڑھی ثغامہ نامی گھاس کی طرح تھے، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ان کے بالوں کا رنگ بدلو ، یا (فرمایا) خضاب لگاؤ ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٢٨٨٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: ثغامہ ایک گھاس ہے جس کے پھل اور پھول سب سفید ہوتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5242
It was narrated that Jabir said: "Abu Quhafah was brought to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and his head and beard were white like the Thaghamah. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change this, or dye it.