Sunan An Nasai 3516صحیح
جبکہ کسی عورت کا شوہر بچے کا منکر ہو تو بچہ اسی کو دے دینا چاہیے
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَلَا أَحْسَبُ هَذَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : لڑکا فراش والے کا ہے ١ ؎ اور زنا کرنے والے کو پتھر ملیں گے ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٩٢٩٤) (صحیح) (سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
وضاحت : ١ ؎: بیوی اور لونڈی جس سے مرد کی صحبت جائز ہے اسے فراش ( بچھونا ) کہا گیا ہے، تو بچھونا جس کا ہوگا یعنی عورت یا لونڈی جس کی ہوگی لڑکا بھی اس کا کہا یا مانا جائے گا۔ ٢ ؎: یعنی غیر شادی شدہ ہوگا تو کوڑے لگیں گے جو پتھر کی مار کی طرح تکلیف دہ ہیں اور شادی شدہ ہوگا تو ( فی الواقع ) پتھروں سے مار مار کر ہلاک کردیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح لغيره
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3486
It was narrated from Abdullah that the Messenger of Allah said: "The child is the beds, and for the fornicator is the stone. Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: I do not think that this is from ‘Abdullah bin Mas’ud, and Allah, Most High, knows best.