Sunan An Nasai 3714صحیح
نعمان بن بشیر کی حدیث میں راویوں کے اختلاف کا بیان
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ. ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مُحَمَّدٌ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَى ابْنِي بِصَدَقَةٍ فَاشْهَدْ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ وَلَدٌ غَيْرُهُ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَعْطَيْتَهُمْ كَمَا أَعْطَيْتَهُ، قَالَ: لَا، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى جَوْرٍ.
عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : میں نے اپنے بیٹے کو کچھ ہبہ کیا ہے تو آپ اس پر گواہ ہوجائیے۔ آپ نے فرمایا : کیا اس کے علاوہ بھی تمہارے پاس کوئی اور لڑکا ہے ؟ ، انہوں نے کہا : جی ہاں، (ہے) آپ نے فرمایا : کیا تم نے انہیں بھی ایسا ہی دیا ہے جیسے تم نے اسے دیا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں۔ آپ نے فرمایا : تو کیا میں ظلم پر گواہی دوں گا ؟ ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٦٥٨٠) (صحیح) (یہ مرسل ہے ” عبداللہ بن عتبہ تابعی ہیں “ مگر اگلی سندوں سے یہ روایت صحیح ہے )
وضاحت : ١ ؎: تمہارا دوسرے بیٹوں کو محروم کر کے ایک کو دینا اور اس پر مجھ سے گواہ بننے کے لیے کہنا گویا یہ مطالبہ کرنا ہے کہ میں اس ظلم و زیادتی کی تائید کروں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح لغيره
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3684
It was narrated from Abdullah bin Utbah bin Masud that a man came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "I have given a gift to my son, so bear witness." He said: "Do you have any other children?" He said: "Yes." He said: "Have you given them something like that which you have given him?" He said: "No." He said: "Shall I bear witness to unfairness?