Sunan An Nasai 448صحیح
شرم گاہ چھونے سے وضو ٹوٹ جانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قال: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلَا يُصَلِّي حَتَّى يَتَوَضَّأَ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ هَذَا الْحَدِيثَ، وَاللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى أَعْلَمُ.
بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو اپنا ذکر (عضو تناسل) چھوئے، تو نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ وضو کرلے ۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) کہتے ہیں : ہشام بن عروہ نے اس حدیث ١ ؎ کو اپنے باپ سے نہیں سنا ہے، واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ١٦٣ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اور دوسری حدیثوں کا سماع ان سے ثابت ہے، اور یہ حدیث بواسطہ عروہ عن مروان، عن بسر ۃ متصل اور صحیح ہے، دیکھئیے سند رقم ١٦٣ ، ١٦٤ ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 447
It was narrated from Busrah bint Safwan that the Prophet ﷺ said: “Whoever touches his penis, he should not perform Salah until he performs Wudu. (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasá’i) said: Hisham bin ‘Urwah did not hear this Hadith from his father.