Sunan An Nasai 4443صحیح
مجثمہ (جانور کو نشانہ بنا کر) مارنے کا ممنوع ہونا
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَحِلُّ الْمُجَثَّمَةُ.
ابوثعلبہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : مجثمة حلال نہیں ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٤٣٣١ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: مجثمة یعنی وہ جانور جس کو باندھ کر نشانہ لگا کر مسلسل تیر مارا جائے یہاں تک کہ وہ مرجائے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4438
It was narrated that Abu Thalabah said: "The Messenger of Allah ﷺ said: An animal that has been taken as a target is not lawful.