Sunan An Nasai 3828صحیح

جو شخص دل سے قسم نہ کھائے بلکہ زبان سے کہے تو اس کا کیا کفارہ ہے؟

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،‏‏‏‏ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي وَائِلٍ،‏‏‏‏ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا نُسَمَّى السَّمَاسِرَةَ،‏‏‏‏ فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَبِيعُ،‏‏‏‏ فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ خَيْرٌ مِنَ اسْمِنَا،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ،‏‏‏‏ إِنَّ هَذَا الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ،‏‏‏‏ وَالْكَذِبُ،‏‏‏‏ فَشُوبُوا بَيْعَكُمْ بِالصَّدَقَةِ.
قیس بن ابی غرزہ غفاری (رض) کہتے ہیں کہ ہمیں سماسر (دلال) کہا جاتا تھا، ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور ہم خریدو فروخت کر رہے تھے تو آپ نے ہمیں ہمارے نام سے بہتر ایک نام دیا، آپ نے فرمایا : اے تاجروں کی جماعت ! خریدو فروخت میں قسم اور جھوٹ ١ ؎ بھی شامل ہوجاتی ہیں تو تم اپنی خریدو فروخت میں صدقہ ملا لیا کرو ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/البیوع ١ (٣٣٢٧) ، سنن الترمذی/البیوع ٤ (١٢٠٨) ، سنن ابن ماجہ/التجارات ٣ (٢١٤٥) ، (تحفة الأشراف : ١١١٠٣) ، مسند احمد (٤/٦، ٢٨٠) ، ویأتي فیما یلي : ٣٨٢٩، ٣٨٣١، وفي البیوع ٧ برقم : ٤٤٦٨ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎؎: یعنی خریدو فروخت میں بعض دفعہ بغیر ارادے اور قصد کے بعض ایسی باتیں زبان پر آجاتی ہیں جو خلاف واقع ہوتی ہیں تو کچھ صدقہ و خیرات کرلیا کرو تاکہ وہ ایسی چیزوں کا کفارہ بن جائے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3797
It was narrated that Qais bin Abi Gharazah said: "At the time of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) we used to be called Samasir (brokers). The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) came to us when we were selling and called us by a name that was better than that. He said: O merchants (Tujjar), this selling involves lies and (false) oaths, so mix some charity with it.