Sunan An Nasai 2713صحیح
محرم کے واسطے سرمہ لگانا
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُحْرِمِ: إِذَا اشْتَكَى رَأْسَهُ وَعَيْنَيْهِ أَنْ يُضَمِّدَهُمَا بِصَبِرٍ.
عثمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے محرم کے بارے میں فرمایا : جب اس کے سر میں درد ہو یا آنکھیں دکھیں تو ایلوا کا لیپ کرلے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الحج ١٢ (١٢٠٤) ، سنن ابی داود/الحج ٣٧ (١٨٣٨) ، سنن الترمذی/الحج ١٠٦ (٩٥٢) ، مسند احمد (١/٥٩، ٦٥) ، سنن الدارمی/المناسک ٨٣ (١٩٧١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی ایسی دوا لگالے جس میں خوشبو نہ ہو۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2711
It was narrated from Aban bin ‘Uthman that his father said: “The Messenger of Allah ﷺ said concerning a Muhrim whose head or eyes hurt: ‘Let him smudge them with aloes.” (Sahih)