Sunan An Nasai 2831صحیح
کاٹنے والے کتے کو محرم کا قتل کرنا کیسا ہے؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَمْسٌ لَيْسَ عَلَى الْمُحْرِمِ فِي قَتْلِهِنَّ: جُنَاحٌ الْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں محرم کے مارنے میں کوئی حرج (گناہ) نہیں ہے۔ کوا، چیل، بچھو، چوہیا اور کٹ کھنا (کاٹنے والا) کتا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/جزاء الصید ٧ (١٨٢٦) ، بدء الخلق ١٦ (٣٣١٥) ، صحیح مسلم/الحج ٩ (١١٩٩) ، (تحفة الأشراف : ٨٣٦٥) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الحج ٤٠ (١٨٤٦) ، سنن ابن ماجہ/الحج ٩١ (٣٠٨٨) ، موطا امام مالک/الحج ٢٨ (٨٨) ، مسند احمد (٢/١٣٨) ، سنن الدارمی/المناسک ١٩ (١٨٥٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: کٹ کھنے کتے سے مراد وہ تمام درندے ہیں جو لوگوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیتے ہوں، مثلاً شیر، چیتا، بھیڑیا وغیرہ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2828
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: “There are five (animals) for which there is no sin on the Muhrim if he kills them: Crows, kites, scorpions, mice and vicious dogs.” (Sahih)