Sunan An Nasai 2889صحیح
گرگٹ کے مار ڈالنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، وَيُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْعَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْوَزَغُ الْفُوَيْسِقُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : گرگٹ چھوٹا فاسق (موذی) ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/جزاء الصید ٧ (١٨٣١) ، (تحفة الأشراف : ١٦٥٩٨) ، مسند احمد (٦/٨٧، ١٥٥، ٢٧١، ٢٧٩، ٢٧٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: فویسق، فاسق کی تصغیر ہے تحقیر کے لیے یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2886
It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Geckos are vermin.” (Sahih)