Sunan An Nasai 2898ضعیف
بیت اللہ شریف کو دیکھ کر ہاتھ نے اٹھانا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَزَعَةَ الْبَاهِلِيَّ يُحَدِّثُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ الْمَكِّيِّ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الرَّجُلِ يَرَى الْبَيْتَ أَيَرْفَعُ يَدَيْهِ ؟ قَالَ: مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا إِلَّا الْيَهُودَ، حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ.
مہاجر مکی کہتے ہیں کہ جابر بن عبداللہ (رض) سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو بیت اللہ کو دیکھے، تو کیا وہ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ؟ انہوں نے کہا : میں نہیں سمجھتا کہ یہود کے سوا کوئی ایسا کرتا ہے۔ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا، تو ہم ایسا نہیں کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الحج ٤٦ (١٨٧٠) ، سنن الترمذی/الحج ٣٢ (٨٥٥) ، (تحفة الأشراف : ٣١١٦) ، (لکن عندہ بالإثبات أی بلفظ ” فکنانفعلہ “ وأثبت صاحب تحفة الأحوذی ” أفکنا نفعلہ ؟ ۔۔ “ ) (ضعیف) (اس کے راوی ” مہاجر بن عکرمہ مکی “ لین الحدیث ہیں )
قال الشيخ الألباني : ضعيف
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2895
It was narrated that Al Muhajir Al-Makki said: “Jabir bin ‘Abdullah was asked whether a man should raise his hands when he sees the House. He said: “I do not think that anyone does that except the Jews. We performed Hajj with the Messenger of Allah ﷺ and we did not do that.” (Da’if)