Sunan An Nasai 2929صحیح
مردوں کا عورتوں کے ساتھ طواف کرنا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا طُفْتُ طَوَافَ الْخُرُوجِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَطُوفِي عَلَى بَعِيرِكِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ، عُرْوَةُ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے تو واپسی کا طواف نہیں کیا ہے۔ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جب نماز کھڑی کردی جائے، تو تم اپنے اونٹ پر لوگوں کے پیچھے سے طواف کرلو ۔ عبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : عروہ کا ام سلمہ (رض) سے سماع نہیں ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف : ١٨١٩٨) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح لغيره
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2926
It was narrated from Hisham bin ‘Urwah, from his father, from Umm Salamah, that she said: “Messenger of Allah ﷺ, by Allah! I have not performed the Farewell Tawaf.” The Prophet ﷺ said: “When the Iqamah is said for prayer, perform Tawaf on your camel behind the people.” ‘Urwah did not hear from Umm Salamah. (Sahih)