Sunan An Nasai 535صحیح
نماز عشاء میں تاخیر کرنا مستحب ہے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِتَأْخِيرِ الْعِشَاءِ وَبِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر میں اپنی امت کے لیے شاق نہ سمجھتا تو انہیں عشاء کو مؤخر کرنے، اور ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا ۔
تخریج دارالدعوہ : وقد أخرجہ : صحیح مسلم/الطھارة ١٥ (٢٥٢) مختصراً ، سنن ابی داود/الطھارة ٢٥ (٤٦) مختصراً ، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٧ (٢٨٧) مختصراً ، الصلاة ٨ (٦٩٠) مختصراً ، موطا امام مالک/الطھارة ٣٢ (١١٤) ، مسند احمد ٢/٢٤٥، ٢٥٠، ٢٥٩، ٢٨٧، ٤٠٠، ٤٢٩، ٤٣٣، ٤٦٠، ٥٠٩، ٥١٧، ٥٣١، سنن الدارمی/الصلاة ١٦٨ (١٥٢٥) ، (تحفة الأشراف : ١٣٦٧٣) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 534
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "Were it not that I would impose too much difficulty on my Ummah, I would have commanded them to delay Isha and to use the Siwak for every prayer".