Sunan An Nasai 3245صحیح
پیغام پر پیغام بھیجنے کی ممانعت کا بیان
أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کوئی بھائی کہیں نکاح کا پیغام دے چکا ہے، تو کوئی دوسرا مسلمان بھائی اس جگہ جب تک کہ نکاح ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہ ہوجائے (نیا) پیغام نہ دے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٣٣٧٢) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی انتظار کرے، اگر وہ نکاح کرلیتا ہے تو یہ پیغام نکاح ترک کر دے، اور اگر وہ ترک کردیتا ہے تو پیغام بھیجے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3241
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "None of you should propose marriage to a woman when someone else has already proposed to her, unless he marries (and he gives up the idea), or gives him permission.