Sunan An Nasai 3254صحیح
کوئی خاتون جس سے شادی کرنا چاہے تو وہ خود اس سے (ہونے والے شوہر سے) کہہ سکتی ہے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْحُومٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ امْرَأَةً عَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَحِكَتْ ابْنَةُ أَنَسٍ، فَقَالَتْ: مَا كَانَ أَقَلَّ حَيَاءَهَا، فَقَالَ أَنَسٌ: هِيَ خَيْرٌ مِنْكِ عَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے آپ کو (نکاح کے لیے) رسول اللہ ﷺ کو پیش کیا، تو (یہ سن کر) انس (رض) کی صاحبزادی ہنس پڑیں، اور کہا : کتنی کم حیاء عورت ہے ! انس (رض) نے کہا : (بیٹی ! ) یہ عورت تجھ سے اچھی ہے (ذرا اس کی طلب تو دیکھ) اس نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ پر پیش کیا ہے، (اور آپ کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے) ۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٣٢٥١ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3250
It was narrated from Anas that a woman offered herself in marriage to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم). The daughter of Anas laughed and said: "How little was her modesty." Anas said: "She was better than you; she offered herself in marriage to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم).