Sunan An Nasai 3314صحیح
کتنا دودھ پی لینے سے حرمت ہوتی ہے؟
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایک بار اور دو بار چھاتی کا چوسنا (نکاح کو) حرام نہیں کرتا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرضاع ٥ (١٤٥٠) ، سنن ابی داود/النکاح ١١ (٢٠٦٣) ، سنن الترمذی/الرضاع ٣ (١١٥٠) ، سنن ابن ماجہ/النکاح ٣٥ (١٩٤١) ، (تحفة الأشراف : ١٧١٨٩) ، مسند احمد ٦/٣١، ٩٥، ٢١٦، ٢٤٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی ایک گھونٹ یا دو گھونٹ دودھ پی لینے سے اس سے نکاح کی حرمت کا حکم لاگو نہیں ہوتا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3310
It was narrated that Aishah said: "The Messenger of Allah said: Suckling once or twice does not make (marriage) prohibited.