Sunan An Nasai 5390صحیح
خواتین کو حاکم بنانے کی ممانعت سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: عَصَمَنِي اللَّهُ بِشَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا هَلَكَ كِسْرَى قَالَ: مَنِ اسْتَخْلَفُوا ؟، قَالُوا: بِنْتَهُ، قَالَ: لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً.
ابوبکرہ (رض) کہتے ہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک چیز کی وجہ سے روکے رکھا ١ ؎ جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی، جب کسریٰ ہلاک ہوا تو آپ نے فرمایا : انہوں نے کسے جانشین بنایا ؟ لوگوں نے کہا : اس کی بیٹی کو، آپ ﷺ نے فرمایا : وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جس نے کسی عورت کو حکومت کے اختیارات دے دیے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٨٢ (٤٤٢٥) ، الفتن ١٨(٧٠٩٩) ، سنن الترمذی/الفتن ٧٥ (٢٢٦٢) ، مسند احمد (٥/٣٨، ٤٣، ٤٧، ٥١) ، (تحفة الأشراف : ١١٦٦٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے علی (رض) سے جب جنگ کا ارادہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس فرمان رسول ﷺ کے سبب محفوظ رکھا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5388
It was narrated that Abu Bakrah said: "Allah protected me with something that I heard from the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). When Chosroes died, he said: Whom have they appointed as his successor? They said: His daughter. He said: No people will ever prosper who entrust their leadership to a woman.