Sunan An Nasai 5581صحیح
جس وقت شراب کی حرمت ہوئی تو شراب کون کون سی اشیاء سے تیار کی جاتی تھی؟
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ يَوْمَ نَزَلَ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ: مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا : لوگو ! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی : انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/تفسیر سورة المائدة ١٠ (٤٦١٩) ، الٔاشربة ٢ (٥٥٨١) ، ٥ (٥٥٨٨، ٥٥٨٩) ، صحیح مسلم/التفسیر ٦ (٣٠٣٢) ، سنن ابی داود/الأشربة ١ (٣٦٦٩) ، سنن الترمذی/الأشربة ٨ (١٨٧٤) ، (تحفة الأشراف : ١٠٥٣٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی اسے خراب کر دے ہوش و حواس جاتے رہیں، اب یہ بات خواہ کسی بھی چیز سے بنے مشروب سے حاصل ہو۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5578
It was narrated that Ibn Umar said: "I heard Umar (RA) delivering a Khutbah on the Minbar of Al-Madinah and he said: O people, on the day that the prohibition of Khamr was revealed, it was made from five things: From grapes, dates, honey, wheat and barley. Khamr is that which overcomes the mind.