Sunan An Nasai 5606صحیح
بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ الْأَجْلَحِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً فَمَا أَشْرَبُ وَمَا أَدَعُ، قَالَ: وَمَا هِيَ ؟قُلْتُ: الْبِتْعُ، وَالْمِزْرُ، قَالَ: وَمَا الْبِتْعُ، وَالْمِزْرُ ؟، قُلْتُ: أَمَّا الْبِتْعُ: فَنَبِيذُ الْعَسَلِ، وَأَمَّا الْمِزْرُ: فَنَبِيذُ الذُّرَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا، فَإِنِّي حَرَّمْتُ كُلَّ مُسْكِرٍ.
ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں مشروب بہت ہوتے ہیں، تو میں کیا پیوں اور کیا نہ پیوں ؟ آپ نے فرمایا : وہ کیا کیا ہیں ؟ میں نے عرض کیا : بتع اور مزر، آپ نے فرمایا : بتع اور مزر کیا ہوتا ہے ؟ میں نے عرض کیا : بتع تو شہد کا نبیذ ہے اور مزر مکئی کا نبیذ ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کوئی نشہ لانے والی چیز مت پیو، اس لیے کہ میں نے ہر نشہ لانے والی چیز حرام کردی ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف : ٩١٤٢) (حسن الإسناد )
قال الشيخ الألباني : حسن الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5603
Abu Bakr bin Abi Musa narrated that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent me to Yemen and I said: O Messenger of Allah, there are (different kinds of) drinks there, what should I drink, and what should I refrain from? He said: What are they? I said: Al-Bit (mead) and Al-Mizr (beer). He said: What are mead and beer? I said: Mead is a drink made from honey and beer is a drink made from grains. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do not drink any intoxicant, for I have forbidden all intoxicants.