Sunan An Nasai 5609صحیح
بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَسُئِلَ فَقِيلَ لَهُ: أَفْتِنَا فِي الْبَاذِقِ ؟ فَقَالَ: سَبَقَ مُحَمَّدٌ الْبَاذَقَ، وَمَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ.
ابوجویریہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا : ہمیں بادہ ١ ؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا : محمد ﷺ کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، (یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الٔبشربة ١٠(٥٥٩٨) ، (تحفة الأشراف : ٥٤١٠) ، ویأتي عند المؤلف برقم : ٥٦٩٠ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: باذق فارسی کے لفظ بادہ کی تعریب ہے۔ اس کے معنی خمر اور شراب کے ہیں، شاعر کہتا ہے : ہیں رنگ جدا، دور نئے، کیف نرالے شیشہ وہی، بادہ وہی، پیمانہ وہی ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5606
It was narrated that Abu Al-Juwairiyah said: "I heard Ibn Abbas when he was asked: Advise us about Badhiq (a drink made from the juice of grapes slightly boiled). He said: Muhammad came before Badhiq (i.e., it was not known during his time), but everything that intoxicates is unlawful.