Sunan An Nasai 5641صحیح
کدو کے تونبے اور چوبی برتن اور روغنی برتن اور لاکھی کے برتن کی نبیذ کے ممنوع ہونے سے متعلق
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ حَزْنٍ الْقُشَيْرِيُّ، قَالَ: لَقِيتُعَائِشَةَ، فَسَأَلْتُهَا عَنِ النَّبِيذِ ؟ فَقَالَتْ: قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلُوهُ فِيمَا يَنْبِذُونَ ؟ فَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ، وَالْحَنْتَمِ.
ثمامہ بن حزن قشیری بیان کرتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا : عبدالقیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے ان چیزوں کے بارے میں سوال کیا جن میں وہ نبیذ بناتے ہیں تو نبی اکرم ﷺ نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الٔهشربة ٦ (١٩٩٥) ، (تحفة الأشراف : ١٦٠٤٦) ، مسند احمد (٦/١٣١) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5638
Thumamah bin Hazn Al-Qushairi said: "I met Aishah (RA) and asked her about Nabidh. She said: The delegation of Abdul-Qais came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and asked him in which vessels they should soak (fruits - to make Nabidh). The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade them to soak (fruits) in Ad-Dubba (gourds), An-Naqir, Al-Muqayyar, and Al-Hantam.