Sunan An Nasai 5681صحیح
ان احادیث کا تذکرہ جن سے لوگوں نے یہ دلیل لی کہ نشہ آور شراب کا کم مقدار میں پینا جائز ہے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ. خَالَفَهُ أَبُو عَوَانَةَ.
بریدہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، لاکھی برتن، لکڑی کے برتن اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔ ابو عوانہ نے شریک کی مخالفت کی ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الجنائز ٣٦ (٩٧٧) ، سنن الترمذی/الجنائز ٦٠ (١٠٥٤) ، الإضاحي ١٤ (١٥١٠) ، الأشربة ٦ (١٨٦٩) ، سنن ابن ماجہ/الأشربة ٣٤٠٥) ، (تحفة الأشراف : ١٩٣٢) ، مسند احمد (٥/٣٥٦، ٣٥٩، ٣٦١) (صحیح) (اس کے راوی شریک حافظہ کے کمزور تھے، اس لیے غلطی کر جاتے تھے )
وضاحت : ١ ؎: یعنی : ابو عوانہ نے شریک کی مخالفت کی ہے، جو آگے کی روایت میں ہے۔
قال الشيخ الألباني : ضعيف الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5678
It was narrated from Ibn Buraidah, from his father, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Hantam, An-Naqir, and Al-Muzaffat.