Sunan An Nasai 5691صحیح
ان احادیث کا تذکرہ جن سے لوگوں نے یہ دلیل لی کہ نشہ آور شراب کا کم مقدار میں پینا جائز ہے
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو عَامِرٍ، وَالنَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ يُحَدِّثُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُحَرِّمَ إِنْ كَانَ مُحَرِّمًا مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَلْيُحَرِّمْ النَّبِيذَ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں : جسے بھلا معلوم ہو کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی حرام کی ہوئی چیز کو حرام کہنا چاہے تو اسے چاہیئے کہ نبیذ کو حرام کہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٦٣٢٣) (صحیح الإسناد )
وضاحت : ١ ؎: مراد اس سے وہ نبیذ ہے، جس میں نشہ پیدا ہوچکا ہو خواہ اس کی کم مقدار نشہ نہ لائے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح الإسناد موقوف
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5688
Ibn Abbas said: "Whoever would like to regard as forbidden that which Allah and His Messenger (صلی اللہ علیہ وسلم) regard as forbidden, let him regard Nabidh as forbidden.