Sunan An Nasai 5024صحیح
منافق کی علامات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سُهَيْلٍ نَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: آيَةُ النِّفَاقِ ثَلَاثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : نفاق کی تین علامتیں (نشانیاں) ہیں : جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الإیمان ٢٤ (٣٣) ، الشہادات ٢٨ (٢٦٨٢) ، الوصایا ٨ (٢٧٤٩) ، الأدب ٦٩ (٦٠٩٥) ، صحیح مسلم/الإیمان ٢٥ (٥٩) ، سنن الترمذی/الإیمان ١٤ (٢٦٣١) ، (تحفة الأشراف : ١٤٣٤١) ، مسند احمد (٢/٣٥٧) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5021
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The signs of the hypocrite are three: When he speaks, he lies; when he makes a promise he breaks it; and when he is entrusted with something, he betrays (that trust).