حارثہ بن وہب خزاعی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم کو فرماتے ہوئے سنا: کیا میں تمہیں جنتیوں کے بارے میں نہ بتادوں؟ ہر کمزور حال آدمی جسے لوگ حقیر سمجھیں اگر وہ اللہ کی قسم کھائے تو اللہ اسے پوری کر دے۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتادوں؟ ہر سرکش، بخیل اور متکبر ، (جہنم میں جائے گا۔ )
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر سورة القلم ١ (٤٩١٨)، والأدب ٦١ (٦٠٧١)، والأیمان والنذور ٩ (٦٦٥٧)، صحیح مسلم/الجنة ١٣ (٢٨٥٣)، سنن ابن ماجہ/الزہد ٤ (٤١١٦) (تحفة الأشراف: ٣٢٨٥)، و مسند احمد (٤/٣٠٦) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4116)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2605
Top