شمائل نبویہ ﷺ
اخلاق کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
1۔اے میرے اللہ! بہترین اعمال اور بہترین اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما! تیرے سوا ان کی طرف کوئی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ مجھے برے اعمال اور برے اخلاق سے بچا۔ تیرے سوا ان سے کوئی نہیں بچا سکتا‘‘۔ (اخرجہ النسائی۔ صحیح فی جامع الاصول)۔
2۔’’اے میرے اللہ! برے اخلاق و اعمل، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں‘‘۔ (رواہ الترمذی)۔
3۔’’اے میرے اللہ! ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما اور ہمارے حالات درست فرما‘‘ (رواہ البخاری)۔
4۔’’اے میرے اللہ! میں بشر ہوں، میں نے جس مسلمان کو برا بھلا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو تو اس کے لئے پاکیزگی اور اجر کا باعث بنا دے۔ (رواہ مسلم)۔
5۔اے میرے اللہ! میری امت کو جو شخص کسی امر کا ذمہ دار (حاکم) ہو پھر وہ لوگوں پر سختی کرے تو تو بھی اس پر سختی کر اور میری امت کا جو حاکم امت (رعایا) پر نرمی کرے تو بھی اس کے ساتھ نرمی فرما‘‘ (رواہ مسلم)۔
6۔’’اے میرے اللہ! میں ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو فائدہ نہ پہنچائے‘‘۔ (رواہ مسلم)۔
7۔’’اے میرے اللہ! جس طرح تو نے میری خوبصورت پیدائش کی ہے اسی طرح میرے اخلاق بھی اچھے کر دے‘‘۔ (رواہ احمد)۔