الرحیق المختوم
جنگ فجار
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پندرہ برس کی ہوئی تو جنگ فجار پیش آئی۔اس جنگ میں ایک طرف قریش اور انکے ساتھ بنو کنانہ تھے اور دوسری طرف قیس عیلان تھے۔ قریش اور کنانہ کا کمانڈر حرب بن امیہ تھا کیونکہ وہ اپنے سن اور شرف کی وجہ سے قریش و کنانہ کے نزدیک بڑا مرتبہ رکھتا تھا۔ پہلے پہر کنانہ پر قیس کا پلہ بھاری تھا لیکن دوپہر ہوتے ہوتے قیس پر کنانہ کا پلہ بھاری ہو گیا۔ اسے حرب فجار اس لئے کہتے ہیں کے اس میں حرم اور حرام مہینے دونوں کی حرمت چاک کی گئی۔ اس جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے گئے تھے اور اپنے چچاؤن کو تیر تھماتے تھے۔[2]