الرحیق المختوم

غزوہ بحران

یہ ایک بڑی فوجی طلایہ گردی تھی جس کی تعداد تین سوتھی۔ اس فوج کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ربیع الآخر ۳ھ میں بحران نامی ایک علاقے کی طرف تشریف لے گئے تھے …یہ حجاز کے اندر فرع کے اطراف میں ایک معدنیاتی مقام ہے …اور ربیع الآخر اور جمادی الاولیٰ کے دو مہینے وہیں قیام فرمارہے۔ اس کے بعد مدینہ واپس تشریف لائے۔ کسی قسم کی لڑائی سے سابقہ پیش نہ آیا۔[1]