Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 21

  1. وَ اِذَاۤ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُمْ اِذَا لَهُمْ مَّكْرٌ فِیْۤ اٰیَاتِنَا١ؕ قُلِ اللّٰهُ اَسْرَعُ مَكْرًا١ؕ اِنَّ رُسُلَنَا یَكْتُبُوْنَ مَا تَمْكُرُوْنَ﴿21﴾

    1. وَاِذَآاور جب
    2. اَذَقْنَاہم چکھائیں
    3. النَّاسَلوگ
    4. رَحْمَةًرحمت
    5. مِّنْۢ بَعْدِبعد
    6. ضَرَّآءَتکلیف
    7. مَسَّتْھُمْانہیں پہنچی
    8. اِذَااس وقت
    9. لَھُمْان کے لیے
    10. مَّكْرٌحیلہ
    11. فِيْٓمیں
    12. اٰيَاتِنَاہماری آیات
    13. قُلِآپ کہ دیں
    14. اللّٰهُاللہ
    15. اَسْرَعُسب سے جلد
    16. مَكْرًاخفیہ تدبیر
    17. اِنَّبیشک
    18. رُسُلَنَاہمارے فرشتے
    19. يَكْتُبُوْنَوہ لکھتے ہیں
    20. مَا تَمْكُرُوْنَجو تم حیلہ سازی کرتے ہو
Translation · Aasan Quran
اور انسانوں کا حال یہ ہے کہ جب ان کو پہنچنے والی کسی تکلیف کے بعد ہم ان کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو ذرا سی دیر میں وہ ہماری نشانیوں کے بارے میں چالبازی شروع کردیتے ہیں (10)۔ کہہ دو کہ :“ اللہ اس سے بھی جلدی کوئی چال چل سکتا ہے (11) یقینا ہمارے فرشتے تمہاری ساری چالبازیوں کو لکھ رہے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
10: جب تک مصیبت کا سامنا تھا، اس وقت تک تو بس اللہ ہی یاد آتا تھا، لیکن جب اس کی رحمت سے مصیبت دور ہوجاتی ہے اور اچھا وقت آتا ہے تو اس کی اطاعت سے منہ موڑنے کے لیے حیلے بہانے شروع ہوجاتے ہیں، جس کی مثال آگے آیت نمبر 22 میں آرہی ہے۔ 11: اللہ تعالیٰ کے لیے چال کا لفظ ایک طنز کے طور پر ہے اور اس سے مراد ان کی چالبازیوں کی سزا دینا ہے۔