آسان قرآن
Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 37
وَ مَا كَانَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ اَنْ یُّفْتَرٰى مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ تَفْصِیْلَ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ۫﴿37﴾
- وَاور
- مَا كَانَنہیں ہے
- هٰذَایہ۔ اس
- الْقُرْاٰنُقرآن
- اَنْ يُّفْتَرٰيکہ وہ بنا لے
- مِنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے بغیر
- وَلٰكِنْاور لیکن
- تَصْدِيْقَتصدیق
- الَّذِيْاس کی جو
- بَيْنَ يَدَيْهِاس سے پہلے
- وَتَفْصِيْلَاور تفصیل
- الْكِتٰبِکتاب
- لَا رَيْبَکوئی شک نہیں
- فِيْهِاس میں
- مِنْسے
- رَّبِّرب
- الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں
Translation · Aasan Quran
اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اسے کسی نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہو، اللہ نے نہ اتارا ہو بلکہ یہ (وحی کی) ان باتوں کی تصدیق کرتا ہے جو اس سے پہلے آچکی ہیں، اور اللہ نے جو باتیں (لوح محفوظ میں) لکھ رکھی ہیں، ان کی تفصیل بیان کرتا ہے، (21) اس میں ذرا شک کی گنجائش نہیں ہے۔ یہ اس ذات کی طرف سے ہے جو تمام جہانوں کی پرورش کرتی ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
21: اس فقرے میں یہ حقیقت واضح کی گئی ہے کہ قرآن کریم کا ماخذ کوئی انسانی دماغ نہیں، بلکہ وہ لوح محفوظ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کے تشریعی اور تکوینی احکام ازل سے لکھے ہوئے ہیں۔ ان احکام میں سے جن کی انسانوں کو ضرورت ہے، یہ قرآن ان کی تفصیل بیان فرماتا ہے۔