آسان قرآن
Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 45
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ كَاَنْ لَّمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ یَتَعَارَفُوْنَ بَیْنَهُمْ١ؕ قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ﴿45﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَحْشُرُھُمْجمع کرے گا انہیں
- كَاَنْگویا
- لَّمْ يَلْبَثُوْٓاوہ نہ رہے تھے
- اِلَّامگر
- سَاعَةًایک گھڑی
- مِّنَ النَّهَارِدن سے (کی)
- يَتَعَارَفُوْنَوہ پہچانیں گے
- بَيْنَھُمْآپس میں
- قَدْ خَسِرَالبتہ خسارہ میں رہے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
- بِلِقَآءِ اللّٰهِاللہ سے ملنے کو
- وَمَا كَانُوْاوہ نہ تھے
- مُهْتَدِيْنَہدایت پانے والے
Translation · Aasan Quran
اور جس دن اللہ ان کو (میدان حشر میں) اکٹھا کرے گا، تو انہیں ایسا معلوم ہوگا جیسے وہ (دنیا میں یا قبر میں) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے، (اسی لیے) وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے۔ (24) حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے جنہوں نے اللہ سے (آخرت میں) جاملنے کو جھٹلایا ہے اور جو راہ راست پر نہیں آئے۔
Tafseer · Aasan Quran
24: یعنی دنیوی زندگی انہیں اتنی قریب معلوم ہوگی کہ انہیں ایک دوسرے کو پہچاننے میں وہ دشواری پیش نہیں آئے گی جو کسی کو عرصہ دراز کے بعد دیکھنے کی وجہ سے عموماً پیش آیا کرتی ہے۔