آسان قرآن
Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 68
قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ الْغَنِیُّ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَا١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿68﴾
- قَالُواوہ کہتے ہیں
- اتَّخَذَبنا لیا
- اللّٰهُاللہ
- وَلَدًابیٹا
- سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
- ھُوَوہ
- الْغَنِيُّبےنیاز
- لَهٗاس کے لیے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَااور جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اِنْنہیں
- عِنْدَكُمْتمہارے پاس
- مِّنْکوئی
- سُلْطٰنٍدلیل
- بِهٰذَااس کے لیے
- اَتَقُوْلُوْنَکیا تم کہتے ہو
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- مَاجو
- لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
Translation · Aasan Quran
(کچھ) لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، پاک ہے اس کی ذات، وہ ہر چیز سے بےنیاز ہے۔ (29) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے۔ تمہارے پاس اس بات کی ذرا بھی کوئی دلیل نہیں ہے، کیا تم اللہ کے ذمے وہ بات لگاتے ہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں ؟
Tafseer · Aasan Quran
29: یعنی اولاد کی ضرورت اس لیے ہوتی ہے کہ یا تو وہ زندگی کے کاموں میں باپ کی مدد کرے، یا کم از کم اسے نفسیاتی طور پر صاحب اولاد ہونے کی خواہش ہو، اللہ تعالیٰ ان دونوں باتوں سے بےنیاز ہے، اس لیے اسے کسی اولاد کی ضرورت نہیں ہے۔