آسان قرآن
Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 72
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۙ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿72﴾
- فَاِنْپھر اگر
- تَوَلَّيْتُمْتم منہ پھیر لو
- فَمَا سَاَلْتُكُمْتو میں نہیں مانگا تم سے
- مِّنْ اَجْرٍکوئی اجر
- اِنْتو صرف
- اَجْرِيَمیرا اجر
- اِلَّامگر (صرف)
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
- اَنْکہ
- اَكُوْنَمیں رہو
- مِنَسے
- الْمُسْلِمِيْنَفرمانبردار
Translation · Aasan Quran
پھر بھی اگر تم نے منہ موڑے رکھا تو میں نے تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت تو نہیں مانگی (30) میرا اجر کسی اور نے نہیں، اللہ نے ذمے لیا ہے، اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبردار لوگوں میں شامل رہوں۔
Tafseer · Aasan Quran
30: مطلب یہ ہے کہ اگر مجھے اپنی تبلیغ پر کوئی اجرت وصول کرنی ہوتی تو تمہارے جھٹلانے سے میرا نقصان ہوسکتا تھا کہ میری اجرت ماری جاتی، لیکن مجھے تو کوئی اجرت وصول کرنی ہی نہیں ہے۔ اس لیے تمہارے جھٹلانے سے میرا کوئی ذاتی نقصان نہیں ہے۔