آسان قرآن
Aasan Quran · 102. At-Takaathur · Ayah 1
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ﴿1﴾
- اَلْهٰىكُمُتمہیں غفلت میں رکھا
- التَّكَاثُرُکثرت کی خواہش
Translation · Aasan Quran
ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر (دنیا کا عیش) حاصل کرنے کی ہوس نے تمہیں غلفت میں ڈال رکھا ہے۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: یعنی دنیا سمیٹنے کی دھن میں لگ کر تم آخرت کو بھولے ہوئے ہو۔