آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 50
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ﴿50﴾
- وَاِلٰياور طرف
- عَادٍقوم عاد
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- هُوْدًاہود
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُواتم عبادت کرو
- اللّٰهَاللہ
- مَا لَكُمْتمہارا نہیں
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- اِنْنہیں
- اَنْتُمْتم
- اِلَّامگر (صرف)
- مُفْتَرُوْنَجھوٹ باندھتے ہو
Translation · Aasan Quran
اور قوم عاد کے پاس ہم نے ان کے بھائی ہود کو پیغمبر بنا کر بھیجا (29) انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم نے جھوٹی باتیں تراش رکھی ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
29: قوم عاد کا مختصر تعارف سورة اعراف (65:7) میں گذر چکا ہے۔