Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 110. An-Nasr · Ayah 3

  1. فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ع﴿3﴾

    1. فَسَبِّحْپس پاکی بیان کریں
    2. بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
    3. رَبِّكَاپنے رب کی
    4. وَاسْتَغْفِرْهُاور بخشش طلب کیجئے اس سے
    5. ڼ اِنَّهٗ كَانَبیشک وہ۔ ہے
    6. تَوَّابًابڑا توبہ قبول کرنیوالا
Translation · Aasan Quran
تو اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اور اس سے مغفرت مانگو۔ (2) یقین جانو وہ بہت معاف کرنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
2: اگرچہ آنحضرت ﷺ ہر طرح کے گناہوں سے بالکل پاک اور معصوم تھے اور اگر آپ کی شان کے لحاظ سے کوئی بھول چوک ہوئی بھی تو سورة فتح میں اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی معاف کرنے کا اعلان فرما دیا تھا، اس کے باوجود آپ ﷺ کو استغفار کی تلقین امت کو یہ بتانے کے لئے کی جارہی ہے کہ جب آنحضرت ﷺ سے استغفار کرنے کے لئے کہا جارہا ہے تو دوسرے مسلمانوں کو تو اور زیادہ اہتمام کے ساتھ استغفار کرنا چاہیے۔